• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹا نے کا کام مکمل، 22 لاشیں ورثا کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک فیاض اعوان نے کہا ہے کہ لیاری کے علاقے لیاقت کالونی میں منہدم ہونے والی عمارت کا تمام ملبہ ہٹانے کے بعد ریسکو آپریشن ختم کردیا گیا ہے شیریں منزل کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بائیس افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کی کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مزید کے برآمد ہونےکا امکان ختم ہونے اور منہدم ہونے والی عمارت کا تمام ملبہ ہٹا نے کے بعد ریسکو آپریشن ختم کردیا گیا ہے ۔ملبے سے نکالی گئی 22 افراد کی لاشوں میں 13 مرد، 8 خواتین اور ایک بچی شامل تھی۔

تازہ ترین