اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےامیت شا ہ اورنریندر مودی بتائیں کہ لداخ میں کیا ہورہا ہے؟بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے۔
ساری دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ نے اپنا ایریا سرنڈر کردیا،سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کو تقویت دیدی ہے،افغانستان میں قیام امن کیلئے بھی اپنا مخلصانہ کردارجاری رکھیں گے۔
ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ اگر بھار ت مہم جوئی کے خیال سے باہر نہ آیا تو پاکستان منہ توڑ جواب دیگا، دنیا عالمی وبا پر قابو پانے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیوں کے ذریعے خطے کا امن اور استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور وہ کشمیر ی عوام کیخلاف بھارتی بربریت پر آواز بلند کرتا رہے گا۔