• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمود الرشید کی گورنر پنجاب سے ملاقات

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی تجویز نہیں، وہ کورونا پر صرف سیاست کر رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ کورونا وبا سے ملک کو بچانے کا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا کہ جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہاں سختی ہوگی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت ملک کو کورونا سے بچانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ایس او پیز پر عمل کر یں گے انشاء اللّہ وہ کورونا سے محفوظ رہیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران حکومتی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین