پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
مالی سال 21-2020 کے بجٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ دیکھ کر لگتا ہے حکومت کو ملکی صورتحال کا احساس نہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، نہ پنشنز میں اضافہ کیا گیا، اسٹیل ملز ملازمین کو بے روزگار کر کے ان کے خاندانوں کا معاشی مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ زراعت سمیت بجٹ میں کسی طبقے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، عوام کوجو ریلیف ملنا چاہئیے تھا، وہ تو بجٹ میں نظر نہیں آیا۔