• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، ماہی گیروں کی اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی موٹر سائیکل ریلی

گوادر(نامہ نگار)گوادر ماہی گیر اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی کاآغاز پورٹ روڑ ملاموسیٰ موڈ سے ہوا، ریلی پریس کلب گوادر کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سیکڑوں ماہی گیر شریک تھے جو اپنے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ محکمہ فشر یز نے غر یب ماہی گیروں پر لائنس کی تجدید فیس میں ہوشربا اضافہ سمیت اپنے حالیہ حکم نامے میں سمندر کو تین ماہ کیلئے شکار کیلئے بند کرنے کا ظالمانہ اعلان کیا ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فشر یز غیر قانونی ٹرالرنگ کو روکنے کی بجائے غر یب ماہی گیروں کو پر یشان کررہی ہے۔

تازہ ترین