• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں متعین افغان سفیر عاطف مشعال نے ہفتے کو اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ون آن ون ہونے والی اس تفصیلی ملاقات کی نوعیت اور تفصیلات کا تو عِلم نہیں ہوسکا تاہم اسے بارے میں جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں خِطے میں قیام امن سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں سیاسی حلقوں میں یہ تاثر موجود ہے کہ وہ ایک بار پھر ملکی سیاست میں اپوزیشن کا سرکردہ اور فعال کردار ادا کرنے کیلئے سرگرم ہورہے ہیں اور اس حوالے سے ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں اور اپوزیشن کے مختلف رہنمائوں سے مسلسل رابطوں اور مشاورت میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین