سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں کے تین ججوں کو عہدے سے ہٹادیا ۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ججوں کو نظم وضبط کی خلاف ورزی اور دہری شہریت رکھنے کے معاملے پر ہٹایا گیا۔
اپنے عہدوں سے فارغ ہونے والے ججوں میں احتساب عدالت کےجج اعجازخاص خیلی، سیشن جج رومانہ صدیقی اور سینئر سول جج اشرف یار خان شامل ہیں۔
اعجازخاص خیلی کوسندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے جبکہ باقی دو ججوں کو جبری ریٹائر کیا گیا ہے ۔