• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

Azlan Shah Cup New Zealand Beats Pakistan In Hockey Match
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا، پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے 2 گول کئے۔

ابتدا میں تیز، انتہا میں سست،یہ ہے پاکستان ہاکی ٹیم کا حال۔ایپوہ میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو بے حال کر دیا ،کھیل کے پہلے ہاف میں محمد قادر نے شاندار آغاز کیا۔

دوسرے ہاف تک بھی پاکستانیوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور ایک اوور گول کردیا،نیوزی لینڈر کے کھلاڑی بھی بدلہ اتارتے رہے، دوسرے ہاف میں پاکستان کے کھلاڑی ہاکی چلانا بھول گئے ،نیوزی لینڈ گول پر گول داغتا رہا۔

کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے محمد قادر نے ہمت کی اور ایک اوور گول کردیا،لیکن جب تک بہت دیر ہوچکی تھی،نیوزی لینڈ نے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے پاکستان کو کھیلتے کودتے ہرادیا۔
تازہ ترین