آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جو لوگ دوسروں کے لئے جیتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے، نثار کھوڑو

پنوعاقل (نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں کے لئے جیتے ہیں وہ کبھی بھی نہیں مر تے وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں یہ بات انہوں نے پنوعا قل کی سیا سی و سماجی شخصیت مرحوم گلزار احمد شیخ کی پہلی بر سی کے مو قع پر پنوعا قل پریس کلب میں ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے مرحوم کی سیا سی زندگی پر رو شنی ڈالتی ہو ئے کہا کہ مرحوم گلزار احمد شیخ نے 1970 میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور جمہورت کی عملی جدو جہد میں حصہ لیا اور اس کی وجہ ان کو جیل بھی جا نا پڑامرحوم گلزار احمد شیخ ایک خو د دار اور بے باک انسان تھے انہوں نے علاقے میں سماجی خدمات بھی بہت ہی احسن انداز سے ادا کیں ان کے اولاد کو بھی ان کے نقش قدم پر چل کر والد کا نام روشن کر نا ہو گا مرحوم گلزار احمد شیخ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے اقتصادی ترقی کو روک دیا گیا ہے وفاقی حکومت

کہہ رہی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 1500افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اس لئے وہ لاک ڈاؤن کی مخالف ہیں انسانی زندگی قیمتی ہے ایک زندگی کو بچا نابھی حکومتوں کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں تمام پارٹیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عوام کی جان کی حفاظت کر نا حکومت کا فرض ہے بجٹ میں کورونا وائرس کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں جن کو فوری طور پر خرچ کر کے ملک کے لئے مشینری لینی چا ہئے سندھ میں 50وینٹیلیٹر موجود تھے اب ان کی تعداد میں اضا فہ ہو گیا ہے اب وینٹیلیٹر چار سو تک جا پہنچے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں اقتصادی ہدف پورا نہ ہو اس حکومت کو ناکام کہا جا تا ہے چاہے وہ انڈسٹری،ایگریکلچرل،ٹریڈنگ،انکم ٹیکس یا ایکسائز ہو ان کے ہدف پورے نہیں ہوئے ۔

سندھ بھر سے سے مزید