• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، افغانستان میں حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام روکنے سے پولیو کیسز میں اضافہ

کابل (اے ایف پی)افغان حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کو روکنے کی وجہ سے پولیو وائرس کے کیسز ان علاقوں میں سامنے آئے ہیں جن کو پہلے اس موذی مرض سے پاک قرار دیا جا چکا تھا۔کابل میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے ترجمان سید جان راسخ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ پولیو وائرس تین صوبوں میں پھیل چکا ہے جہاں پر تقریباً پانچ برسوں میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔پولیو کے یہ کیسز بلخ، ہرات اور بدخشاں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس افغانستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی اگرچہ تعداد کم ہے۔ اس سال 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ برس کیسز کی تعداد 26 تھی تاہم نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کی جگہ باعث تشویش ہے۔سید جان راسخ کے مطابق ہم نے پولیو کے خاتمے کے لیے کئی برس تک محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پولیو وائرس کو اپنے مخصوص جنوب اور جنوب مشرقی علاقے سے باہر پھیلنے میں مدد ملی اور اب یہ پورے ملک کے لیے خطرہ ہے۔بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے پروگراموں کو درجن سے زیادہ ملکوں میں معطل کیا گیا۔

تازہ ترین