اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی بجٹ کے پی ایس ڈی پی میں تربیلا ڈیم سے اسلام آ باد اور راولپنڈی( راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ) کیلئے پینے کا پانی لانے کیلئے زمین ایکوائر کرنے کیلئے تین ارب 15 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔پراجیکٹ کیلئے فیز یبلٹی اسٹڈی کیلئے بھی 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔سی ڈی اے نے دریا سندھ پر تربیلا سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے لیے زمین ایکوائر کرے گا۔