وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کو اُن کے من گھڑت بیان پر دوٹوک جواب دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی سات دہائیوں میں نہیں تھا، اگر وہ سمجھتےہیں کشمیری اُن کے ساتھ ہیں تو میں دعوت دیتا ہوں کہ مظفرآباد جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد آکر دیکھ لیں کتنے کشمیری ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ مجھے یا عمران خان کو سرینگر آنے کی دعوت دیں، دیکھ لیتے ہیں کہ کتنے کشمیری ہماری بات پر توجہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے۔