• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص زخمی

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص زخمی


وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کی غفلت سے ڈرائیونگ کے باعث راہ گیر حادثے کا شکار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں ملازمین کو حراست میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کر دی۔ بعد میں سفارتی استثنیٰ کے باعث دونوں اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سہروردی روڈ پر بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں سلویداس پال اور دوریما پراہمہ کی تیز رفتار گاڑی سے سڑک پار کرتا ہوا راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔

شہریوں نے موقع سے فرار ہونے پر دونوں اہلکاروں کو روکا اور پولیس کے حوالے کیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے بھارتی سفارخانے کے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم سفارتی استثنیٰ کے تحت دونوں ملازمین کو رہا کر دیا گیا۔

تازہ ترین