• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں محاصرہ

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں محاصرہ


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بھارتی حکومت نے نئی دہلی کوپاکستانی سفارتی عملے کیلئے جیل میں تبدیل کردیا ۔ پاکستان میں بھارتی سفارتی عملے کے دوارکان کی طرف سے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی اور ایک شہری کو ٹکرمارنے کے بعد گرفتاری کے رد عمل میں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا ۔

بھارت نے پاکستانی سفارتخانے کا محاصرہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ کیاگیا ہے، نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں کی جانب سےافسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارو ں کو گرفتار کرلیا تھا، بھارتی اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔

تیز رفتاربی ایم ڈبلیو کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے گاڑی میں موجود دونوں افراد کو حراست میں لے کرقانونی کاروائی شروع کردی۔

تازہ ترین