• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی سوشل میڈیا پر ایک پراسرار ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایک اوپن ایئر جم میں ورزش کی مشینیں خود بخود حرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک پارک میں قائم اوپن ایئر جم کی ہے، بعض صارفین کے مطابق یہ پارک نئی دہلی کا ہے جبکہ بعض افراد کے مطابق یہ ویڈیو اتر پردیش کی ہے۔

ویڈیو میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والا سوئنگ خود بخود حرکت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ اتر پردیش کے شہر جھانسی کی پولیس کو نوٹس لینا پڑا۔ پولیس مذکورہ پارک میں پہنچی اور ورزش کے آلات کا جائزہ لیا۔

جلد ہی پولیس نے معلوم کرلیا کہ سوئنگ پر چکنائی جم گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوا سے باآسانی حرکت کر رہا ہے۔

تازہ ترین