• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں 14 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللّٰہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت نیشنل ٹاؤن، استقلال آباد کالونی، نورکالونی، عزیر کالونی اور شریف ٹاؤن کو سیل کردیا گیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گلی مسعود آرٹس والی، محلہ صیدو والا، وارڈ نمبر 3، مسلم بازار، محلہ نصیب دریائے والا، گلی عائشہ مسجد والی اور فضل ٹاؤن کو بھی سیل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل سلانوالی کا بلاک نمبر 4 بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہے، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں 6 ڈی ایس پی، 10 ایس ایچ اوز اور 90 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے 20 شہروں کے ان علاقوں میں جہاں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین