• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، شاہ محمود

بھارت کی سیزفائر کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، شاہ محمود



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی سیزفائر کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اور خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہندتوا پالیسیوں کے سبب خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھارتی عزائم سے آگاہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

اجلاس میں معاون خصوصی معید یوسف، سیکریٹری خارجہ اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین