• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 204 دکانیں سیل

بلوچستان میں انتظامیہ کورونا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن میں آگئی، صوبے بھر 204 دکانیں سیل کردی گئیں، جبکہ 78 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے کے سات ڈویژنز میں ایس او پیز کی 1075 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 204 دکانوں کو سیل جبکہ 78900 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں 56 دکانوں کو سیل کر کے 25 ہزار روپے، سبی میں 7 دکانوں کو سیل کر کے 7100، نصیرآباد میں 25 دکانوں سیل، 60 کو وارننگ دیکر 17650روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ رخشان میں 55 دکانیں سیل کرکے 2500 روپے جرمانہ، مکران میں 25 دکانوں کو سیل کرکے 4850 روپے جرمانہ، قلات میں 26 دکانوں کو سیل کرکے 10300، جبکہ ژوب میں 10دکانوں کو سیل کر کے 11500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین