• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، کورونا کے388مر یض دا خل، 19و ینٹی لیٹر پر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کورونا وا ئرس کے 388 مریض دا خل ہیں جن میں سے123 کی حالت بہتر، 245 آکسیجن پر جبکہ19 مر یض و ینٹی لیٹر پر ہیں۔آر آئی یو میں 300، بی بی ایچ میں400 اور ہولی فیملی میں150 بسترکی سہو لت موجود ہے ۔ ریڈکر یسنٹ اور سپور ٹس کمپلیکس فیلڈ ہسپتال کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہاہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نبیل اعوان اور کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ نبیل اعوان نے ڈپٹی کمشنر کو ہدا یت کی کہ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ مل کرکورو نا وا ئرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے استعداد کار بڑ ھا نے کے حوالے سے ان کی تمام مطلو بہ ضروریات کا جا ئزہ لے کرآئندہ دو د نوں میں رپورٹ لا ہور بھجوائی جائے۔
تازہ ترین