• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی عید الضحیٰ کے لیےخصوصی پلان مرتب کرنے کی ہدایت


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے محفوظ میکانزم بنانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کوعید الضحیٰ کے لیے ایڈوانس خصوصی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے ابھی سے ایس او پیز اورحکمت عملی تیار کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر قربانی کے جانوروں کی آن لائن ٹریڈنگ کریں، جانوروں کی خریداری کے لیے آن لائن سسٹم موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں کورونا کے خدشات کے پیش نظر خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ایس او پیز کی اجازت دی جائے گی، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ بلدیات ا ور انتظامی ادارے اس ضمن میں مشترکہ پلان دیں گے۔ 

تازہ ترین