• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول قلت کیس، یہ بیڈ گورننس ہے، لاہور ہائیکورٹ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس قاسم خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیااور انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بیڈ گورننس ہے، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں عدالت نے چئئرپرسن اوگرا کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چئیرپرسن اوگرا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چئیرپرسن اوگرا کیوں پیش نہیں ہوئیں،وکیل نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیش نہیں ہوئیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا انکے پائوں پر مہندی لگی ہے جو پیش نہیں ہوئیں اگر عمر کی وجہ سے چئرپرسن اوگرا کام نہیں کر سکتیں تو عہدہ چھوڑ دیں اوگرا والوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔سیکرٹری پیٹرولیم نے عدالت کو بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بارے مارچ کے آخرمیں پتہ چلا تھا جبکہ اپریل کے بعد ہر کبینٹ مینٹنگ میں یہ معاملہ ڈسکس ہوتا رہا ہے ،،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ نے اس پر کیا کارروائی کی ہے جس پر سیکرٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ معاملے کو دیکھ رہی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب عدالت نے نوٹس لیا تو کمیٹی بنا دی یہ بیڈ گورننس کی انتہا ہے ۔
تازہ ترین