اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک کے میدانی علاقے بدھ کے روز بھی گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے ، دن بھر سورج آگ برساتا رہا، جيکب آباد، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، سبی کا درجہ حرارت 50اور شہید بینظیر آباد کا 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملتان کا درجہ حرارت 45لاہور 43پشاور 42اور اسلام آباد کا پارہ 41ڈگری سنٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آج جمعرات کی شام رات کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس سے موجودہ گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آنے کا امکان ہے۔