• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں سے 16گرانفروشوں کو دھرلیا

پشاور(وقائع نگار)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16افراد کو دھرلیا۔ محکمہ خوراک کی ٹیموں نے کوہاٹ روڈ‘ متنی‘ بڈھ بیر‘ تاج آباد اورخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے گرد و نواح میں فوڈ پوائنٹس پر نرخنامے چیک کئے اور دکانوں پر موجود شہریوں سے نرخوں سے متعلق پوچھ گچھ کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے 16افراد کو گرفتار کرلیا جن میں دودھ فروش‘ سبزی و پھل فروش‘ قصاب‘ جنرل سٹور مالکان اور دیگرشامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے نرخناموں کی چیکنگ کیساتھ ساتھ شہریوں سے بھی نرخوں سے متلعق آگاہی حاصل کی جاتی ہے اکثر اوقات دکاندار نرخناموں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش فراہم کرتے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے
تازہ ترین