• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی شوٹنگ مکمل

اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی آنے والی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔

فلمساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

ہدایتکار نے اداکارہ مہوش حیات اور کبرا خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پاکستانی روپے سے بنا ہار پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔


ندیم بیگ نے یہ بھی لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد ایک برٹش پاؤنڈ سے بنا ہار پہنیں گے۔

فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید ، گوہر رشید کے علاوہ مہوش حیات اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا جبکہ اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔

تازہ ترین