• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کو فوجی عدالت سے سزا کی تفصیلات جاری

حکومت نے لیاری گینگ وار کےسرغنہ مجرم عزیر بلوچ کو فوجی عدالت سے سنائی گئی سزا کی تفصیلات جاری کر دیں۔

مجرم عزیر بلوچ کو رواں برس 4 اپریل کو فوجی عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی ہے، مجرم کو آرمی ایکٹ کی دفعہ 59 آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کی سیکشن 3 کے تحت سزا دی گئی۔

دوسری جانب کراچی کی جیل انتظامیہ کی جانب سے مجرم عزیر بلوچ کو سخت پولیس اسکواڈ کی حفاظت میں عدالت میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایس ایس پی کورٹ پولیس کو خط ارسال کر دیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ مجرم عزیر بلوچ کے خلاف دیگر عدالتوں میں مزید 59 مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجرم میٹھا رام ہاسٹل میں ہے، آئندہ سماعت پر اسے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: عزیر بلوچ کا ملٹری ٹرائل مکمل، سینٹرل جیل کراچی منتقل

جیل سپرنٹنڈنٹ نے سفارش کی ہے کہ ملزم کی پیشی کے لیے مضبوط پولیس اسکواڈ بھیجا جائے، مجرم کو بکتربند گاڑی میں عدالت لایا جائے۔

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ مجرم عزیر بلوچ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور سیشن کورٹس میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

تازہ ترین