• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مزید 9 علاقے سیل

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مزید 9 علاقے سیل کردیئے گئے ہیں اس وقت ضلع بھر میں 22 علاقے سیل کیے جا چکے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اعداد و شمار کے مطابق تحصیل ڈسکہ کے مزید نو علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے، سیل شدہ علاقوں میں مین بازار ڈسکہ، سمبڑیال ڈسکہ روڈ، معراج چوک، کچہری روڈ، صرافہ بازار، موبائل مارکیٹ، مچھلی بازار، ٹھٹھیاراں بازار، صوبیدار چوک اور میلاد چوک شامل ہیں۔

اس وقت ضلع بھر میں 22 علاقوں کو کھار دار تارِیں اور کناتیں لگا سیل کیا جاچکا ہے جبکہ سیل شدہ علاقوں میں پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین