• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول ذخیرہ اندوزی،کارروائی کیلئےقائم کمیٹی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

پٹرول ذخیرہ اندوزی،کارروائی کیلئےقائم کمیٹی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوری پر کارروائی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کیخلاف درخواست پر وزارت توانائی ، اوگرا ، فیول کرائسز کمیٹی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ زوم مارکیٹنگ آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آئل کمپنیوں کو کمیٹی نے نوٹس کرنا تھا جو ایف آئی اے نے دیا ، ایگزیکٹو کے اختیارات میں عدالت تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے ، اوگرا اور ایف آئی اے کو کمیٹی میں ڈال دیا گیا پھر وہ بعد میں کیس کیسے دیکھیں گے؟ آئل کمپنی کے وکیل عابد ساقی نے کہاکہ 8 جون کو وفاقی وزیر نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی کیلئے فیول کرائسز کمیٹی تشکیل دی ، اوگرا آرڈیننس کے تحت وفاقی وزیر ایسی کمیٹی تشکیل نہیں دے سکتا ، اوگرا ریگولیٹر ہے وہ اپنے وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہی ایکشن لے سکتا ہے ، قانون میں ایسی گنجائش نہیں کہ وفاقی وزیر ایسی کوئی کمیٹی تشکیل دے۔

تازہ ترین