• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ،عمران خان کے خلاف احتجاج پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے گریز

کراچی (امداد سومرو) عمران خان کے دورہ لاڑکانہ کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا احتجاج اور عمران خان کےپتلے کونزرآتش کرنے کے واقع پر لاڑکانہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کا ڈرافٹ تیار کیا مگر مقدمہ درج نہیں کیا بدھ کے دن لا ڑکانہ میں واقع انصاف ہاؤس پر عمران خان کے آنے سے قبل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سیکیورٹی زون میں داخل ہوکر احتجاج کیا تھا۔ایف آئی آر کے مندرجات میں جن افراد کا نام شامل ہے ان میں عمران جتوئی، نادرکھوسو، وزیر تونیو، ظہیر ناریجو،غفار ملانو اور دیگر افراد شامل ہیں،لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے ایک سرگرم لیڈر نے مرکزی کردار ادا کیا اور مقامی پولیس پر دباؤ ڈال کر ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ،سرکاری طور پر محکمہ پولیس کا کوئی افسر اس کیس کے بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں مگر ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان کی آمد سے دو گھنٹے قبل اچانک پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا گروپ انصاف ہاؤس پر پہنچ گیا اور احتجاج کیا۔
تازہ ترین