• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی کی عوام سے لوٹے گئے ایک ارب 95 کروڑ کی تاریخی ریکوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرتے ہوئے عوام سے لوٹے گئے ایک ارب 95 کروڑ برآمد کر لئے۔ پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔ جس میں بتایا گیا نیب راولپنڈی نے عوام سے لوٹے گئے1 ارب 95 کروڑ برآمد کر لئے ہیں۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے تاریخی ریکوری پر تفتیشی افسر سیماب قیصر کی تعریف کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم نیشنل ہاؤس بلڈنگ روڈز ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے برآمد کی گئی۔ نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔
تازہ ترین