• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی نے اپنے مداحوں کو ڈرامہ’الف‘ کے اپنے سب سے پسندیدہ ڈائیلاگ کے بارے میں بتایا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے ڈرامہ’الف‘ کی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور مُکسراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے ’الف‘ کا اپنا پسندیدہ وہ ڈائیلاگ لکھا جو ڈرامے میں قلب مومن، مومنہ سلطان کی تعریف میں بولتا ہے۔

آپ جب ہنستی ہیں تو آپ کی آنکھیں بھی ہنستی ہیں

ڈائیلاگ لکھتے ہوئے سجل علی نے اپنے چاہنے والوں سے بھی ڈرامہ ’الف‘ میں اُن کے پسندیدہ ڈائیلاگز کے بارے میں پوچھا۔

سجل علی کے پوچھنے پر اُن کے ایک مداح نے لکھا کہ ’کوئی ایک ڈائیلاگ نہیں بلکہ پورا ڈرامہ ہی بہت پسند ہے کیونکہ الف’ماسٹر پیس‘ ہے۔‘

ارسلان نامی مداح نے اپنا پسندیدہ ڈائیلاگ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بھی نہیں ہے حُسنِ جہاں، صرف چہرہ ہے، چہرے بگڑ جاتے ہیں، جسم ہے، جسم ڈھل جاتے ہیں، جو فنا ہوجائے وہ کہاں کی حُسنِ جہاں۔‘

ایک مداح نے لکھا کہ’اللّہ سے مایوس نہیں ہوں، لوگوں سے ہوں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام پر ڈرامہ ’الف‘ میں لی گئی اپنی سب سے پسندیدہ تصویر پوسٹ کی تھی۔

سجل علی نے ’الف‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی اپنی پسندیدہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ ’آپ کو مومنہ سلطان کے بارے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟‘

ڈراما سیریل ’الف‘


واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’الف‘ کی کہانی ”قلب مومن“ اور ”مومنہ سلطان“ کی زندگی پر مشتمل ہے جس نے اپنی کہانی سے ناصرف دیکھنے والوں کے دل جیتے بلکہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی تاریخ میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔

تازہ ترین