کورونا کے خلاف کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی پرصوبائی محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے 10 سرکاری اسپتالوں میں 2020 افراد داخل ہوئے جن میں سے 369 جاں بحق ہوگئے، رپورٹ کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت بھی کورونا کے 1253 مریض داخل ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں 211 مریض داخل ہوئے جن میں سے 97 مریض انتقال کرگئے، ایس آئی یو ٹی میں 359 مریض داخل ہوئے، 88 انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کے نجی اسپتالوں میں اب تک کتنے کورونا مریض جاں بحق ہوئے؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوجھا اسپتال میں کورونا کے 266 مریض داخل ہوئے جن میں سے 79 انتقال کرگئے، سول اسپتال میں 366 مریض داخل ہوئے، 69 انتقال کرگئے، سینٹرل جیل اسپتال میں 463 قیدی داخل ہوئے جبکہ وہاں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، کورونا کا شکار 16 مریض صحتیاب ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں صحتیاب ہونے والوں کا تناسب 19 فیصد رہا جبکہ کراچی کے ہی نجی اسپتالوں میں صحتیابی کا تناسب تقریبا 32 فیصد رہا۔
محکمہ صحت کے مطابق اموات کے حساب سے سرکاری اسپتالوں میں 4 فیصد اموات زیادہ ہوئیں۔