کورونا کے خلاف کراچی کے نجی اسپتالوں کی کارکردگی پر محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے17نجی اسپتالوں میں 1075 مریض داخل ہوئے جن میں سے 240 جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق17میں سے 12 نجی اسپتالوں میں 343 مریض صحتیاب ہوئے، کراچی کے 13 نجی اسپتالوں میں ابھی بھی 492 مریض داخل ہیں ۔
نجی اسپتالوں میں داخل 307 مریضوں کی حالت بہتر ہے جبکہ 64 افراد آئی سی یو اور 20 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
حکام محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متعلق نجی اسپتالوں کی کارکردگی رپورٹ 24 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی گئی ہے۔