راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پشاور روڈ لین نمبر4 کو ادھیڑ کر کھلا چھوڑ دیا ، برسات کی آمد ہے اور محکمہ موسمیات نے 25 جون سے پری مون سون کی پیش گوئی بھی کی ہے اس صورتحال کے پیش نظر علاقہ مکین پریشان ہیں۔ لین نمبر 4 سٹریٹ2 میں و اقع مسجد الحسینی کی انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین مولانا سہیل لغاری نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کو آنے والی سڑک جسے ادھیڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے کی فی الفور تعمیر کرائی جائے۔ سڑک جلد تعمیرنہ ہوئی تو بارشوں کے دنوں میں مسجد میں داخل ہونا محال ہوجائے گا۔