• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پچھلے تین ماہ سے کھیلوں کی سر گرمیوں کی معطلی کی وجہ سے کھلاڑی اور آرگنائز ز سخت پریشانی کا شکار ہیں، کھیلوں کی اکیڈ میاں بند پڑی ہیں، ان حالات ملک کی معروف کراٹے اکیڈمی طائی کراٹے سینٹر کے ہزراوں مرد اور خواتین کھلاڑی سڑ کوں پر آگئے جن کا مطالبہ کے کہ اکیڈمی کو کھولنے کی اجازت دی جائے،گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کے شاگرد سڑکوں پر آگئےاشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ طائی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے اکیڈمی بند ہے۔

مارشل آرٹس کی تربیت سے جسمانی مضبوطی آتی ہےکرونا وائرس کو ورزش کے زریعے شکست دی جاسکتی ہے، اکیڈمی بند ہونے سے معاشی طور پر پریشان ہیں کرایہ نکالنا اب مشکل ہوگیا ہےہم تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہیںوزیراعظم اور سندھ حکومت سے اکیڈمی کھولنے کی درخواست کرتے ہیں، اس سے انکار نہیں ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کھیلوں کی سر گرمیوں کی بحالی کے لئے ایس او پیز بنانے میں ناکام نظر آ رہی ہیں، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک اٹلی، امریکا، اسپین اور بر طانیہ کے علاوہ سعودی عرب میں کھیلوں کی سر گرمیاں بحال ہوچکی ہیں یا ہونے جارہی ہیں مگر پاکستان میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم کے دور میں کھیلوں کا شعبہ بری طرح نظر انداز ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین