شہر قائد میں ہاکی کے دیوانوں کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ہاکی اسٹیڈیم گلشن اقبال میں فلڈ لائٹس کی تنصیب اور اس کاروشن ہونا خوشی کا باعثبن گیا ہے، اس اسٹیدیم کو ترقی دینے کے لئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذاتی دل چسپی کا مظاہرہ کیا،ان لائٹوں کی تنصیب پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے،کے ایچ اے اسٹیڈیم میں چار پولز پر جدید 64 لائٹس لگائی گئیں ہیں جس سےرات میں بھی دن کا سماں نظر آرہا ہے، بیک اپ سپورٹ کے لئے جنریٹر کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ،کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام سے ایک وعدہ تھا جو پورا کیا، اب دن کے ساتھ رات میں بھی کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع ملیں گے، حکومت سندھ کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے منصوبہ مکمل ہوسکا۔
کراچی میں عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم کے بعد یہ دوسرا ہاکی اسٹیدیم ہے جہاں فلد لائٹ لگائی گئی ہے،شہر میں اصلاح الدین اور افتخار سید ہاکی اکیڈمی میں بھی فلڈ لائٹ موجود ہیں جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران فلڈ لائٹ میں پریکٹس کی ہے، کے ایچ اے ہاکی اسٹیدیم پچھلے چند سالوں میں کے ایچ اے کے موجودہ عہدے داروں کی نگرانی میں تیزی سے بہتر پوزیشن میں آیا ہے،خود پی ایچ ایف کے حکام نے بھی اس اسٹیڈیم کو اچھی پوزیشن میں رکھنے پر کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین کی کار کردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے، فلڈ لائٹ کے بعد امید ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد کے ایچ اے کے حکام اپنی سر گرمیوں میں اضافہ کریں گے۔
کھلاڑیوں کے کیمپس بھی نائٹ میں لگ سکتے ہیں، رواں سال رمضان میں کورونا کے باعث شہر میں کھیلوں کی سر گرمیاں نہ ہوسکیں مگر آئندہ برس کے ایچ اے کے لئے رمضان نائٹ ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد خاصا آسان ہوگا،شہر کے وسط میں موجود اسٹیدیم میں کھیلوں کی سر گرمیوں سے شہر میں ہاکی کو ترقی دینے میں بھی مدد ملے فی، سکریٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارےدروازے ہماری پالیسی کے تحت ہر ایک کے لئے بغیر کسی معاوضے کے کھلے ہوئے ہیں۔