بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کا اپنے ڈپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ڈپریشن اور اداسی میں فرق ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے سلسلہ وار پیغامات میں اداکارہ نے ڈپریشن اور ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
سوشل میڈیا پر اداسی اور افسردگی کے فرق کو واضح کرتے پیغام میں دپیکا نے لکھا کہ ڈپریش کا احساس اور اداسی کا احساس دو متضاد چیزیں ہیں۔
انہوں نے جسم کے کسی اور عضو کی بیماری کی طرح ڈپریشن کو ذہنی بیماری قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سے ہی پاکستانی اور بھارتی فنکار ڈپریشن پر اظہار خیال کررہے ہیں۔
ذہنی صحت کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا اپنے پیغامات میں کہنا تھا کہ ڈپریشن ذیابطس اور کینسر جیسی دوسری بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے۔
حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں دپیکا نے لکھا کہ ڈپریشن قابلِ علاج، قابلِ انسداد اور قابلِ شفا ہے۔
ڈپریشن کا شکار دپیکا نے ذہنی صحت سے متعلق مسائل سے دوچار افراد کی مدد کے لئے ایک تنظیم کا آغاز کیا ہے۔