• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نجی اسپتال میں مریضہ سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش

لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مریضہ سے زیادتی کی کوشش پر نجی اسپتال کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی۔

مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم اسپتال سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین