• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ اسپتال آنے سے گھبرا رہے، گھر میں اموات ہورہی ہیں، عذرا فضل پیچوہو


صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ لوگ اسپتال آنے سے گھبرا رہے ہیں جس کے سبب گھر میں اموات ہورہی ہیں۔

کراچی کے اسپتالوں اور گھروں میں کورونا سے اموات کے معاملے پر اپنے ایک بیان میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ اموات کے اعداد و شمار محکمہ صحت جمع کرتا ہے، محکمہ صحت کے ٹیمیں لوگوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ لوگ اسپتال آنے سے گھبرارہے ہیں اور معلومات بھی فراہم نہیں کررہے، جس کے باعث لوگوں کی گھروں میں ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

وزیرصحت نے کہا کہ زیادہ تر لوگ ہارٹ آٹیک اور سانس کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریض اپنے آکسیجن کو چیک کرتے رہا کریں۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ مریضوں کو وینٹی لیٹر اور ایچ ڈی یو بھی فراہم کررہے ہیں۔ 

تازہ ترین