• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ، زرداری کیخلاف ویڈیو لنک پر7جولائی کو فرد جرم کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے آصف زرداری پر پارک لین کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق آصف علی زرداری ، حسین لوائی اور انور مجید و دیگر پر 7 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، کورونا کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 تحریری حکم نامے کے مطابق نیب کراچی انور مجید کے لئے اسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرے، جسٹرار احتساب عدالت کراچی انور مجید کی ویڈیو لنک پر شناخت کی تصدیق کریں گے۔

حسین لوائی ، طحہ رضا اور محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک پر فردِ جْرم عائد کی جائیگی۔

جو ملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ 7 جولائی کو زاتی حیثیت میں فرد جرم کے لئے پیش ہوں ، پارک لین ریفرنس میں عدالت نے پہلے ہی فردِ جْرم کیلئے 26 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین