کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال صحت کے معاملے پر سیاست کون کررہا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بلاول بھٹو کا بطور پارٹی سربراہ کسی کو چیلنج دینا صحیح نہیں ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئے ایم کیو ایم کیسے اورکیوں بنی،اس میں تشدد اورا نڈین کنکشن کیسے آیا، ایم کیو ایم کے بھارت سے پیسے لینے کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن اس کا فائدہ نہیں ہوگا، اس معاملہ میں جن لوگوں سے سوال پوچھنا ہے ان سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا، منیب فاروق نے کہا کہ شہباز گل اور ناصر حسین شاہ دونوں ہی اپنی اپنی سیاسی جماعت کی نوکری کررہے ہیں، پاکستان میں کبھی بھی صحت کا انفرااسٹرکچرترجیح نہیں رہا ہے،سندھ میں صحت کے کچھ ایسے ادارے ضروربنے ہیں جہاں اعلیٰ پیمانے کی سہولتیں دی گئی ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے دوران بلاول بھٹو کا بطور پارٹی سربراہ کسی کو چیلنج دینا صحیح نہیں ہے، شہبازگل کوبھی زیب نہیں دیتا کہ سندھ میں جاکر بتائیں کہ ان کی کتنی گھٹیا ہیلتھ سروسز ہیں۔