• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر اور میرے نام پر کوئی آف شور کمپنی تھی نہ ہے،رحمٰن ملک

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) حکومت کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئر مین سینٹر رحمان ملک نے ایک بار پھر اپنے موقف کو واضح کیا ہے کہ ان کی کوئی بھی آف شور یا پاناما اور نہ کسی ٹیکس ہیون میں کوئی کمپنی رجسٹرڈ تھی اور نہ ہے۔ بھارتی اخبار  کی خبر راء کی سازش ہے، جلد قوم کے سامنے بے نقاب کروں گا،انہوں نے کہا کہ  انڈین ایکسپریس کی من گھڑت خبر کو پاکستانی میڈیا نے مجھ سے رابطہ کئے بغیر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جسکا مجھے دُکھ ہوا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ میں صدر پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک طاقتور کمیشن کا اعلان کریں جو اس بات کی تفتیش کرے کہ کیا میرے نام پر کوئی آف شور کمپنی پاناما یا کسی بھی ٹیکس ہیون میں رجسٹرڈ ہےیا نہیں ،انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور میرے نام پر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین