کراچی (ٹی وی رپورٹ) پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ چلنے سے پہلے ہی خسارے کا شکار ہوگیا اور تاخیر کے باعث قومی خزانے کو 2ارب روپے کا ٹیکہ لگ گیا۔ خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی بی آر ٹی کیلئے مزید 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق پیسے منصوبے میں اضافی اخراجات کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اضافی رقم سے بی آر ٹی منصوبہ کی لاگت 71 ارب روپے سے تجاوز کرگئی، اضافی رقم سے مسافروں کو کرایہ پر سبسڈی دینے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہوں، پیٹرول، صفائی، سیکورٹی اخراجات بھی پورے کیے جائینگے۔ دوسری جانب بی آر ٹی منصوبہ میں شامل تین پلازوں پر کام مکمل نہیں ہوسکا، پلازوں سے سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن آمدن نہ ہونے کے باعث اضافی رقم بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے۔