• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہبازجیسے سیاستدان کوروناسےزیادہ خطرناک ہیں،فیاض چوہان

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاہےکہ حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اوربددیانت سیاستدان معاشرےمیں کوروناسےزیادہ خطرناک ہیں،انتظامی وسیاسی صلاحیتوں کےفقدان کےباوجودحمزہ شہباز کی ترقی عظیم الشان اقربا پروری کےبغیرممکن نہ تھی۔حمزہ شہبازنےاپنےوالدکےنقش قدم پرچلتےہوئےآمدن سےزائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کےذریعےاپنی اوراپنےخاندان کے دیگر افرادکی جیبیں بھریں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر ملک میں احتساب کابگل بج چکا، اب آلِ شریف سمیت سب کرپٹ عناصر پکڑےجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہاروزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےمحکمہ اطلاعات و ثقافت میں آنے والے نومنتخب انفارمیشن افسران کےتربیتی سیشن کے اختتام پرویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتےہوئےکیا۔

تازہ ترین