• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام حلیم زئی شبقدر میں عطیہ خون کیمپ

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے چارسدہ کی تحصیل شبقدر حلیم زئی میں حجرہ دلاور خان میں بلڈڈونیشن کیمپ لگایا گیا، اس دوران عوام نے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو اس دوران سماجی کارکن ایوب خان کا بھرپور تعاون حاصل رہا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے خون عطیہ کرنے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران بلڈکیمپس کا انعقاد بہت مشکل ہو گیا ہے تاہم شبقدر حلیم زئی کے عوام کی جانب سے تھیلی سیمیا فیلوز کیلئے خون کے عطیات انہیں نئی زندگی دینے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا فیلوز کی سانسیں رواں دواں رکھنے عوام اس مشکل صورتحال میں بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیں۔
تازہ ترین