• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ اشرف کی بیٹی کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کی جانب سے والدہ کے لیے جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مِنا طارق نے اپنی والدہ روبینہ اشرف کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے والدہ کی صحتیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔


مِنا طارق نے لکھا کہ ’وہ عورت جسے میں والدہ کہنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اُس نےخود کو میرے پاس واپس لانے کے لیے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور بہادری سے یہ جنگ لڑی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے پاس بیان کرنے کو الفاظ نہیں ہیں کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں آپ نے مجھے کتنا کچھ سکھا دیا ہے۔‘

روبینہ اشرف کی بیٹی نےلکھا کہ ’آپ ایک فائٹر ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ میری آپ سے محبت بڑھتی جائے گی۔‘

مِنا طارق نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب جلدی گھر آجائیں، ہم آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔‘

بیٹی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے لکھا کہ ’میری گڑیا،‘ جس پر مِنا طارق نے والدہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے گھر آنے کے دن گِن رہی ہوں۔‘

اس سے قبل روبینہ اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اُنہیں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے میں مدد دینے کے لیے اُن کے بدّو نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک بہترین یاد گار تصویر بھیجی۔


روبینہ اشرف نے لکھا تھا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں نے اُنہیں محفوظ رکھا ہے، اُن کے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ روبینہ اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ تاہم اس دوران ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین