• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ ہلدی پاؤڈر کے فوائد جانتے ہیں؟

پسی ہوئی ہلدی یا ہلدی کا پاؤڈرزخموں کے لیے ایک عرصے سے استعمال ہوتا آرہا ہے، یونانی دور میں لوگ ہلدی پاؤڈر کا استعمال زخموں کے علاج کے لیے کرتے تھے اور اسے اللہ کی طرف سے ایک تحفہ سمجھا جاتا تھا۔

یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ لوگ ابھی بھی بیماری کے علاج کے لیے ہلدی پاؤڈر یا اس کی جڑ کو استعمال میں لاتے ہیں، اس کے علاوہ ہلدی پاؤڈر بڑے پیمانے پر ایشیائی کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ہلدی پاؤڈر نا صرف بیرونی بلکہ اندرونی زخموں کو بھی ٹھیک کرتا ہےاور جسم کے ٹوٹے خلیات کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔

زخموں پر ہلدی پاؤڈر کا استعمال کیسے کیاجائے؟

اپنے زخم کے مطابق ہلدی پاؤڈر لیں، اس میں پانی کے چند قطرے شامل کر کے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنالیںاور اسے زخم پر لگائیں، اس کے بعد ایک بینڈیج اس کے اُوپر رکھ دیں اور ایک سے دو دن کے لیے اپنے زخم کو ایسے ہی چھوڑ دیں، بہت نمایاں فرق بہت جلدی واضح ہوگا۔

سوزش کے لیے ہلدی پاؤڈر کا استعمال:

ایسے زخم جو اُوپر سےبظاہر ٹھیک ہوتے ہیںلیکن ہاتھ لگانے سے اندر سےتکلیف دے رہے ہوں تو اس کا مطلب اندر سوزش ہے، اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے ، اس کے لیے مرہم بنانے کے لیے تھوڑا سا ہلدی پاؤڈر لیںاس میں ایک چٹکی نمک اور سرسوں کے تیل کے چند قطرے شامل کریں اور پھر اسے متاثرہ حصے پر لگائیں ، پھرمضبوطی سے کسی کپڑے یا پٹی سے اسے باندھ دیں۔ تھوڑی دیر میں درد بالکل ختم ہوجائے گا۔

اندونی درد کے لیے:

ہلدی پاؤدڑ میں اندر چھپے درد یا زخم کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے، یہ سوزش دور کرنے کا بہترین مرکب ہے۔ یہ متاثرہ حصے پر سے بیکٹیریا دور رکھتا ہےاور جسم سے درد کو دور کرنے کے ساتھ ہی صحت مند بھی بناتا ہے۔ یہ زخم کے اردگرد صحت مند خلیات بھی پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ دودھ کے اندر ہلدی پاؤڈر ملا کر پینے سے بھی درد بالکل ختم ہوجاتا ہے۔

دلکش جلد کے لیے:

دلکش اور چمکدار جلد کے لیے اللہ نے یہ نایاب چیز پیدا کی ہے، ایک چٹکی ہلدی پاؤدر میں لیموں کے چند قطرے شامل کرلیں پھر اسے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد منہ دھولیں ، چہرہ گلاب کی طرح کھل جائے گا۔ 

تازہ ترین