• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں موجود عاطف اسلم کے مداح برہم کیوں؟

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عاطف اسلم کا گانا ’کنّا سوہنا‘ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل سے ہٹائے جانے  پر بھارتی مداح برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت میں موجود عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے میوزک کمپنیوں کے اس دہرے معیار پر کھل کر بات کی جارہی ہے۔

مداحوں کا عاطف اسلم کی حمایت میں کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ساتھ ہی وہ حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ پاکستانی فنکاروں پر لگائی گئی پابندیاں جلد از جلد ختم کریں۔

واضح رہے کہ ٹی سیریز کے یوٹیوب پیج پر عاطف اسلم کا گانا ’کنا سوہنا‘ اپلوڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سے کچھ مشتعل بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چلائی گئی عاطف اسلم کے خلاف مہم نے زور پکڑ لیا تھا اور ’عاطف اسلم کا گانا ہٹاؤ‘ ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک تھا۔

بھارتی صارفین نے اپنی ہی میوزک کمپنی پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کی تشہیر میں پیش پیش ہے لہذا اسے مستقل طور پر بند کیا جائے۔

ٹوئٹر پر جاری اس مہم کو دیکھتے ہوئے اور بھارتیوں کے مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے ٹی سیریز نے اپنے پیچ سے یہ گانا ہٹا دیا۔

گانے کے ہٹائے جانے کے بعد بھارت میں موجود عاطف اسلم کے مداحوں نے بھی اُ ن کی حمایت ایک ٹرینڈ کے ذریعے کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے ہیں، اُن کے مقبول گانوں میں تُو جانے نا، پہلی نظر میں، تیرا ہونے لگا ہوں، تیرے سنگ یارا اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین