• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 8 کروڑ 78 لاکھ ایکڑ پر سروے کیا جاچکا ہے، این ایل سی سی

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ 21 لاکھ 95 ہزار ایکڑ پر ٹڈی دل کنٹرول آپریشن، جبکہ ملک بھر میں 8 کروڑ 78لاکھ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے۔

این ایل سی سی کے مطابق انسداد ٹڈی دل آپریشن کے سلسلے میں 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 2لاکھ 84 ہزار 171 ایکٹر پر سروے کیا گیا، جبکہ سندھ میں بھی ایک لاکھ 739 ایکٹر رقبے پر سروے کیا گیا ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرل سینٹر کے مطابق سندھ کے 5 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1734 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 10 ہزار 781 ایکٹر رقبے پر سروے کیا گیا اور خیبر پختونخوا کے4 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 315 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کے مطابق بلوچستان کے 26 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی  پر 8161 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز سے ضلع زیارت میں تقریباً 200 ہیکٹر پر ایریل اسپرے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین