• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ملیر سرکل کا سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ

اینٹی کرپشن ملیرسرکل کا سیہون ڈولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ


اینٹی کرپشن ملیر سرکل نے  سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ مارا، رہائشی اسکیموں کا ریکارڈ نہ ملنے پر ایس ڈی اے آفس سیل کردیا گیا۔

سرکل آفیسر اسد اللّٰہ شیخ کے مطابق اینٹی کرپشن ملیر سرکل نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر چھاپہ مارا اور سرکاری زمینوں پر رہائشی اسکیموں کی تعمیر کے ریکارڈ کی چھان بین کی، جبکہ رہائشی اسکیموں کے جعلی کاغذات کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران آفس سے عملہ غائب ہوگیا۔

سرکل افسر کے مطابق رہائشی اسکیموں کا ریکارڈ نہ ملنے پر ایس ڈی اے آفس سیل کردیا گیا ہے، ساڑھے تین سو ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذات پر اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل ریکارڈ کی فراہمی تک آفس سیل رہے گا۔

تازہ ترین