• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت اجلاس

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت اجلاس


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں 18 کھرب 38 ارب سے زائد مالیت کے 41 مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک کو ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 23 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ کٹوتی کی تحریک پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا بجٹ میں ن لیگ دور کی اسکیموں کو نظر انداز کرنا عوام سے زیادتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ نے کہا سانحہ ساہیوال کے خون کس کے ہاتھ تلاش کروں! ایوان میں حکومتی ارکان نے شور شرابہ کیا، جس پر حسن مرتضی نے ایوان کو پولٹری فارم قرار دے دیا۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ایف آئی آر کا اندراج آسان بنا دیا ہے۔

وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ن لیگ نے تین سال میں پانچ اسکول بنائے، ہم 90 دن میں 100 اسکول بنا رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر ارکان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پنجاب اسمبلی مطالبات زر کی منظوری سے بجٹ پاس کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ایوان نے 19 کھرب 84 کروڑ 90 لاکھ روپے کے حکومتی 41 مطالبات زر کثرت رائے سے منظور کر لیے۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعہ کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین